بھٹکل:9؍ جون (ایس اؤ نیوز) بھٹکل کے گورٹے کراس کے فوریسٹ علاقے کے ایک 35فٹ والے کنوئیں میں ایک جانورگرنے کے بعد فائر برگیڈکے عملے نے جائے وقوع پرپہنچ کر جانور کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ واردات جمعرات کو پیش آئی۔
جمعرات قریب ڈھائی بجے گورٹے کراس سے متصل بھٹکل فوریسٹ جنگلات میں ایک کنوئیں میں جانور گراہوا پایا گیا تو وسنت نائک نامی شخص نے فائربرگیڈ عملے کو اطلاع دی ۔ بھٹکل فائر برگیڈ کا عملہ فوری طورپر جائے وقوع پر پہنچا اور حفاظتی رسی اور دیگر آلات کی مدد سے عملہ کنویں میں اُتر کر جانور کو کنوئیں سے باہر نکال لیا۔بعد میں فائر برگیڈ عملہ نے متعلقہ جانور کے مالک کی تعلق سے معلومات حاصل کرتے ہوئے جانور کو اُس کے حوالے کردیا۔